نیب احتساب سب کیلئے یقینی بنا کر بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہے، جسٹس (ر) جاوید اقبال

اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی ہدایات کے مطابق عوام کو بدعنوانی کے برے اثرات سے آگاہی سمیت قانون پر موثر عملدرآمد اور پراسیکیوشن کے ذریعے احتساب سب کیلئے یقینی بنا کر بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہے، 2017ءکے دوران نیب راولپنڈی نے آگاہی و تدارک پر مربوط توجہ دی جبکہ نوجوانوں پر خصوصی توجہ دی …

اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی ہدایات کے مطابق عوام کو بدعنوانی کے برے اثرات سے آگاہی سمیت قانون پر موثر عملدرآمد اور پراسیکیوشن کے ذریعے احتساب سب کیلئے یقینی بنا کر بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہے، 2017ءکے دوران نیب راولپنڈی نے آگاہی و تدارک پر مربوط توجہ دی جبکہ نوجوانوں پر خصوصی توجہ دی گئی، اس مناسبت سے نیب راولپنڈی نے اسلام آباد،راولپنڈی، جہلم، چکوال اور اٹک کے مختلف سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں ”بدعنوانی کے خلاف جنگ“ کے عنوان سے سیمینارز منعقد کئے۔ نیب راولپنڈی نے 1840 کردار سازی کی انجمنیں قائم کرکے نوجوانوں کے ساتھ رابطہ کو فروغ دیا۔ اس سلسلہ میں مضمون نویسی، پوسٹرز سازی اور پینٹنگ کے مقابلے منعقد کئے گئے تاکہ نوجوانوں میں بدعنوانی کے خلاف جنگ کے حوالہ سے آگاہی پیدا کی جا سکے۔ نیب نے کامسیٹس یونیورسٹی کے تعاون سے سرکاری خریداری سے متعلق امور پر سیمینار منعقد کیا۔

Leave a Reply