اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ نے کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کو تسلیم کیا ہے ، کشمیری عوام بھارت کی قابض افواج سے آزادی تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔ وہ پیر کو وفاقی اردو یونیورسٹی میں منعقدہ سیمینار ”کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول میں طلباءکا کردار“ سے خطاب کر …
اقوام متحدہ نے کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کو تسلیم کیا ہے ، کشمیری عوام بھارت کی قابض افواج سے آزادی تک جدوجہد جاری رکھیں گے، سردار مسعود خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ نے کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کو تسلیم کیا ہے ، کشمیری عوام بھارت کی قابض افواج سے آزادی تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔ وہ پیر کو وفاقی اردو یونیورسٹی میں منعقدہ سیمینار ”کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول میں طلباءکا کردار“ سے خطاب کر رہے تھے۔ سیمینار کا اہتمام طلباءفیڈریشن کی جانب سے کیا گیا تھا۔ اس موقع پر صدر آزاد کشمیر نے کہا ہے کہ بھارت کا دعویٰ ہے کہ کشمیر کا ایشو ختم ہو گیا ہے لیکن کشمیری آج بھی اپنی قربانیوں سے آزادی کی جدوجہد کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے معصوم کشمیروں کی جدوجہد کو ظلم و ستم سے دبانے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے لیکن وہ اس میں ناکام رہا۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کو مساوی حقوق دینے سے انکاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ ایک حل طلب مسئلہ ہے اور حق خود ارادیت ہی اس کا واحد حل ہے جس میں کشمیری اپنی تقدیر کا فیصلہ خود کریں گے۔







