طاہر القادری نے ہمیشہ پاکستان آ کر شطرنج کے مہرے کا کردار ادا کیا ہے،وزیر مملکت طلال چوہدری

اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے ہمیشہ پاکستان آ کر شطرنج کے مہرے کا کردار ادا کیا ہے۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف دونوں طاہر القادری کی حمایت کر رہی ہیں اور ان کا مقصد …

اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے ہمیشہ پاکستان آ کر شطرنج کے مہرے کا کردار ادا کیا ہے۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف دونوں طاہر القادری کی حمایت کر رہی ہیں اور ان کا مقصد اپنے مفاد کیلئے سینیٹ کے آئندہ انتخابات اور عام انتخابات میں رکاوٹ ڈالنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طاہر القادری حکومت کے خلاف پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے درمیان محض شو پیس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی تحریک کا ایجنڈا ماضی کی طرح ادھورا ہی رہے گا۔