اگنائیٹ نیشنل ٹیکنالوجی فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 56واں اجلاس

اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) اگنائیٹ نیشنل ٹیکنالوجی فنڈ(سابقہ نیشنل آئی سی ٹی آراینڈ ڈی فنڈ)کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 56واں اجلاس منعقد ہوا۔ جس کی صدارت وزیرمملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام انوشہ رحمان نے کی۔اجلاس میں ڈیجی سکلز کی تربیت کے پروگرام میں پیشرفت کا جائزہ لیاگیا۔ وزیرمملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام انوشہ رحمان خان نے کہا کہ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب …

اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) اگنائیٹ نیشنل ٹیکنالوجی فنڈ(سابقہ نیشنل آئی سی ٹی آراینڈ ڈی فنڈ)کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 56واں اجلاس منعقد ہوا۔ جس کی صدارت وزیرمملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام انوشہ رحمان نے کی۔اجلاس میں ڈیجی سکلز کی تربیت کے پروگرام میں پیشرفت کا جائزہ لیاگیا۔ وزیرمملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام انوشہ رحمان خان نے کہا کہ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب لانا پاکستان مسلم لیگ (ن)کی قیادت کا وژن ہے جو کہ ڈیجیٹل مہارتوں کی تربیت کے ذریعے بڑھایا جائے گا اور اپنی نوعیت کے اس ایک پروگرام میں ٹیکنالوجی کی بہترین کارکردگی کی بدولت 10 لاکھ نوجوانوں کو تربیت دی جائے گی اور اس میں جدت ، کام کے ضابطہ اخلاق اور مطلوبہ ٹیکنیکل علم اور مہارت سے پوری طرح مزین ورک فورس کی تشکیل سے ٹیکنالوجی کو فروغ دیا جائے گا۔ بورڈ نے پروگرام کی مانیٹرنگ اویلیوایشن اور آڈٹ ریچ کے سلسلہ میں دو اشتہارات کی منظوری بھی دی جوکہ قومی پریس میں دئیے جائیں گے اور یہ دونوں اشتہارڈیجیٹل کی مہارتوں کے تربیتی پروگرام کا حصہ ہیں۔