سپیکر قومی اسمبلی نے ہاﺅس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو طلب کرلیا

اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے شیڈول اور ایجنڈے کی منظوری کے لئے ہاﺅس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس جمعہ کی صبح 10 بجے پارلیمنٹ ہاﺅس میں طلب کرلیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے۔ اجلاس میں تمام پارلیمانی جماعتوں کے نمائندوں کی مشاورت سے قومی اسمبلی کے …

اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے شیڈول اور ایجنڈے کی منظوری کے لئے ہاﺅس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس جمعہ کی صبح 10 بجے پارلیمنٹ ہاﺅس میں طلب کرلیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے۔ اجلاس میں تمام پارلیمانی جماعتوں کے نمائندوں کی مشاورت سے قومی اسمبلی کے شیڈول اور ایجنڈے کی منظوری دی جائے گی۔