وفاقی وزیر دانیال عزیز سے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے وفد نے وفاقی وزیر و چیئرمین نجکاری کمیشن دانیال عزیز سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ معطل مشاورتی سروسز معاہدوں کی بحالی سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ نجکاری کمیشن نے آئی ایف سی کے ساتھ ان سرکاری اداروں کی نجکاری کا عمل دوبارہ شروع کرنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال شروع کیا جو کہ قومی خزانہ …

اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے وفد نے وفاقی وزیر و چیئرمین نجکاری کمیشن دانیال عزیز سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ معطل مشاورتی سروسز معاہدوں کی بحالی سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ نجکاری کمیشن نے آئی ایف سی کے ساتھ ان سرکاری اداروں کی نجکاری کا عمل دوبارہ شروع کرنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال شروع کیا جو کہ قومی خزانہ کیلئے نقصان کا باعث ہیں۔ نجکاری کمیشن نے مالیاتی مشاورتی خدمات کیلئے آئی ایف سی کی خدمات پہلے حاصل کی تھیں۔ آئی ایف سی ورلڈ بینک کا ایک نجی ادارہ ہے جو کہ نجی شعبہ کی ترقی اور عالمی سطح پر شرکت کی حوصلہ افزائی کیلئے نجی سرمایہ کاری اور مینجمنٹ کی خدمات فراہم کرتا ہے۔ ملاقات میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملک میں 10 ہزار میگاواٹ نئی بجلی شامل کرنے سمیت مختلف شعبوں کے مستقبل کی کارکردگی اور نقصانات میں کمی کے ذریعے بجلی کے شعبہ کی صورتحال، واجبات کی وصولی اور نجی شعبہ کی شرکت کے ذریعے نظم و نسق کی بہتری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ سرکاری اداروں کے انتظامی کنٹرول کی منتقلی سمیت سٹرٹیجک فروغ کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ملاقات میں سیکرٹری عرفان الہیٰ بھی موجود تھے۔