عمران خان کرپشن کی بات کرتے ہیںان کی اپنی اے ٹی ایم مشین کرپشن میں پکڑی گئی ہے، چوہدری عابد شیر علی کی میڈیا سے گفتگو

فیصل آباد ۔8 جنوری(اے پی پی) وزیر مملکت برائے توانائی چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ ملک سے انتشار کی سیاست دفن ہوچکی ہے حکومت کو 2014ءسے گرانے کی کوشش کی جاری ہے جو کبھی پوری نہیںہوگی۔آصف زرداری جیسے چور نے5سال حکومت کی تو ہماری حکومت اپنی مدت پوری کیوں نہیں کرسکتی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قادری صاحب کو جب کینیڈا کی سردی …

فیصل آباد ۔8 جنوری(اے پی پی) وزیر مملکت برائے توانائی چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ ملک سے انتشار کی سیاست دفن ہوچکی ہے حکومت کو 2014ءسے گرانے کی کوشش کی جاری ہے جو کبھی پوری نہیںہوگی۔آصف زرداری جیسے چور نے5سال حکومت کی تو ہماری حکومت اپنی مدت پوری کیوں نہیں کرسکتی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قادری صاحب کو جب کینیڈا کی سردی برداشت نہیں ہوتی تو وہ چھٹیاں گزارنے اور اپنے مفادات پورے کرنے پاکستان آجاتے ہیں ۔آئندہ انتخابات میں قادری صاحب کا ایک بھی کونسلر منتخب نہےں ہوسکے گا۔انہوں نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے سیاسی لیڈر ہیں جو ادھورے انسان ہیں ۔ان کی سیاست اور شادی ادھوری ہے ۔ان کا ادھور پن شیخ رشید سے ہی پورا ہوسکتا ہے۔عمران خان اپنی زندگی میں تین بار ناک آوٹ ہوچکے ہیںوہ کرپشن کی بات کرتے ہیں جبکہ ان کی اپنی اے ٹی ایم مشین کرپشن میں پکڑی گئی ہے۔