وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویرحسین کی بوسنیا ہرزگوینیا کے وزیر برائے توانائی وکانکنی سے ملاقات کے دوران اظہار

اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویرحسین سے بوسنیا ہرزگوینیا کے وفاقی وزیر برائے توانائی وکانکنی نے ملاقات کی جس کے دوران سیکرٹری دفاعی پیداوار لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد اعجاز چوہدری اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔وفاقی وزیر دفاعی پیداواررانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان بوسنیا ہرزگوینیاکے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے کیونکہ ہمارے تعلقات باہمی اعتمادبھائی …

اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویرحسین سے بوسنیا ہرزگوینیا کے وفاقی وزیر برائے توانائی وکانکنی نے ملاقات کی جس کے دوران سیکرٹری دفاعی پیداوار لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد اعجاز چوہدری اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔وفاقی وزیر دفاعی پیداواررانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان بوسنیا ہرزگوینیاکے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے کیونکہ ہمارے تعلقات باہمی اعتمادبھائی چارے اور دوستی پر مبنی ہیں۔ رانا تنویرحسین نے مزید کہا کہ پاکستان کو 1990ءکے دوران بوسنیاءکو دی جانے والی امداد اور سفارتی واخلاقی حمایت پر بڑا فخر ہے۔رانا تنویرحسین نے وفد کو کراچی شپ یارڈ ، این آرٹی سی ، پی اے سی اور دفاعی پیداوار کے دیگر اداروں کی پیداواری سہولیات کے بارے میں بتایا، وفاقی وزیر نے کہا کہ بوسنیا پاکستان کی دفاعی پیداوار کی صنعت سے بڑا فائدہ اٹھاسکتا ہے۔