پاکستان کی سعودی شہر نجران میں حوثی باغیوں کے بیلسٹک میزائل حملے کی مذمت سعودی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی و حمایت کا اعادہ کرتے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) پاکستان نے سعودی عرب کے شہر نجران میں حوثی باغیوں کی جانب سے بیلسٹک میزائل حملے کی شدید مذمت کی ہے اور حرمین شریفین اور سعودی عرب کی علاقائی سالمیت کے …
پاکستان کی سعودی شہر نجران میں حوثی باغیوں کے بیلسٹک میزائل حملے کی مذمت

مزید خبریں
پاکستان کی سعودی شہر نجران میں حوثی باغیوں کے بیلسٹک میزائل حملے کی مذمت
سعودی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی و حمایت کا اعادہ کرتے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) پاکستان نے سعودی عرب کے شہر نجران میں حوثی باغیوں کی جانب سے بیلسٹک میزائل حملے کی شدید مذمت کی ہے اور حرمین شریفین اور سعودی عرب کی علاقائی سالمیت کے خلاف کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے سعودی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی و حمایت کا اعادہ کیا ہے۔منگل کو دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق حکومت پاکستان نے پانچ جنوری کو سعودی شہر نجران میں حوثی باغیوں کی جانب سے بیلسٹک میزائل حملے کی شدید مذمت کی ہے۔تاہم پاکستان نے کسی بھی جانی نقصانات سے قبل میزائل کو تباہ کرنے پر سعودی حکومت کی تعریف کی ہے۔پاکستان نے میزائل حملے میں مالی نقصان کی رپورٹ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔








