بد عنوانی سے آگاہی اورتدارک کی مہم " بد عنوانی سے انکار" 2018ءمیں بھی جاری رہے گی،مختلف یونیورسٹی اور کالجز میں 45ہزار سے زائد کردار سازی کی انجمنیں قائم کی گئی ہیں،چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاویداقبال اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاویداقبال نے کہا ہے کہ نیب کی بد عنوانی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی کے ساتھ ساتھ …
بد عنوانی سے آگاہی اورتدارک کی مہم ” بد عنوانی سے انکار” 2018ءمیں بھی جاری رہے گی،چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاویداقبال

مزید خبریں
بد عنوانی سے آگاہی اورتدارک کی مہم ” بد عنوانی سے انکار” 2018ءمیں بھی جاری رہے گی،مختلف یونیورسٹی اور کالجز میں 45ہزار سے زائد کردار سازی کی انجمنیں قائم کی گئی ہیں،چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاویداقبال
اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاویداقبال نے کہا ہے کہ نیب کی بد عنوانی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی کے ساتھ ساتھ بد عنوانی سے آگاہی اورتدارک کی مہم ” بد عنوانی سے انکار” 2017ءمیں کامیابی رہی ہے اور 2018ءمیں بھی اس پر عملدرآمد جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ نیب نیشنل اکاﺅنٹ بیلیٹی آرڈیننس کے سیکشن 33سی کے تحت بدعنوانی کے خلاف آگاہی اور تدارک کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ ملک بھر میں اس حوالے سے نیب کی مہم بھر پور انداز میںجاری ہے۔ نیب نے لوگوں کو بد عنوانی کے برے اثرات سے آگاہ کرنے کے لئے مختلف سرکاری ، غیر سرکاری اداروں ،میڈیا ،سول سوسائٹی اور معاشرے کے دیگر طبقوں کے ساتھ کام کررہا ہے۔ زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے نیب کے ان اقدام کو سراہا ہے۔







