اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان صحت، انفراسٹرکچر، تعلیم اور انسانی وسائل کے انتظام سمیت مختلف شعبوں میں نائیجیریا کو تعاون فراہم کر سکتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان وسیع تر تجارت کی بہت زیادہ گنجائش موجود ہے جسے دونوں ممالک کے عوام کے مفاد کیلئے بروئے کار لایا جا سکتا ہے، پاک۔نائیجیریا مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاسوں کا …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی پاکستان میں نائیجیریا کے ہائی کمشنر میجر جنرل (ر) اشیمیو ادیبائیو اولا نئی سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان صحت، انفراسٹرکچر، تعلیم اور انسانی وسائل کے انتظام سمیت مختلف شعبوں میں نائیجیریا کو تعاون فراہم کر سکتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان وسیع تر تجارت کی بہت زیادہ گنجائش موجود ہے جسے دونوں ممالک کے عوام کے مفاد کیلئے بروئے کار لایا جا سکتا ہے، پاک۔نائیجیریا مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاسوں کا باقاعدگی سے انعقاد کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بات پاکستان میں نائیجیریا کے ہائی کمشنر میجر جنرل (ر) اشیمیو ادیبائیو اولا نئی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو وزیراعظم آفس میں ان سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے انہیں پاکستان میں سفیر کی حیثیت سے تعیناتی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور نائیجیریا کے درمیان بہت سے مشترکات ہیں اور انہیں ایک جیسے چیلنجز بھی درپیش ہیں، دونوں برادر ممالک مہارت کے تبادلہ کے ذریعے ایک دوسرے سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ وزیراعظم نے گذشتہ برس اکتوبر میں 9 ویں ڈیٹ ایٹ سربراہ کانفرنس کے موقع پر نائیجیریا کے صدر محمدوف بحاری سے اپنی ملاقات کا ذکر کیا۔ نائیجیریا کے ہائی کمشنر نے پرتپاک خیرمقدم پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔








