پاکستان کی بقاءکیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،کامران مائیکل

پشاور۔09 جنوری (اے پی پی )وفاقی وزیرشماریات کامران مائیکل نے کہاہے کہ پاکستان ہم سب کاہے اور اس کی سلامتی اوربقاءکیلئے کسی بھی قربانی سے ہم دریغ نہیں کرینگے۔سینٹ جانزکیتھڈرل ہال پشاورمیں کرسمس اورنئے سال کے حوالے سے منگل کے روزمنعقدہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کامران مائیکل نے کہاہمارے آباﺅاجدانے بھی قیام پاکستان میں کلیدی کرداراداکیااوردیگربرادریوں کی طرح ہماری اقلیتی برادری نے بھی پاکستان کے حصول کیلئے قربانیاں …

پشاور۔09 جنوری (اے پی پی )وفاقی وزیرشماریات کامران مائیکل نے کہاہے کہ پاکستان ہم سب کاہے اور اس کی سلامتی اوربقاءکیلئے کسی بھی قربانی سے ہم دریغ نہیں کرینگے۔سینٹ جانزکیتھڈرل ہال پشاورمیں کرسمس اورنئے سال کے حوالے سے منگل کے روزمنعقدہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کامران مائیکل نے کہاہمارے آباﺅاجدانے بھی قیام پاکستان میں کلیدی کرداراداکیااوردیگربرادریوں کی طرح ہماری اقلیتی برادری نے بھی پاکستان کے حصول کیلئے قربانیاں دی ہیں،ہم پاکستان سے محبت رکھتے ہیں ،عددی لحاظ سے ہم تھوڑے ہوسکتے ہیں مگرحب الوطنی کے لحاظ سے ہم کسی سے بھی کم نہیںہےں،ہمارابھی خون بہہ رہاہے ،پاکستان نازک دورسے گزررہاہے ،پاکستان میں جہاں سکولوں ،مساجدوں اورامام بارگاہوں پردہشت گردحملے ہوئے وہاں چرچ بھی دہشت گردی کانشانہ بنے،ہمیں اپناملک سنوارناہے اوراس کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح نے کہاتھاکہ قیام پاکستان سے پہلے اقلیت ہونے کی وجہ سے ہم نے کرب دیکھاہے ،آج ہم سب آزاد ہیں ،مندرجائےں ،چرج جائےں اپنے عقیدے کے مطابق عبادت کریں،تم پرکسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہے ۔