اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) آڈیٹر جنرل آف پاکستان (اے جی پی) کے ترجمان نے میڈیا کے ایک حصے میں مختلف سرکاری اداروں میں آڈٹ کے حوالے سے اے جی پی کے مینڈیٹ کے بارے میں شائع ہونے والی خبروں کی تردید کی ہے۔ منگل کو جاری ایک بیان میں ترجمان نے کہا ہے کہ سرکاری شعبہ کی کمپنیوں اور اتھارٹیز کا آڈٹ آئین پاکستان کے آرٹیکل …
ترجمان اے جی پی کی آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے مینڈیٹ کے بارے میں شائع ہونے والی خبروں کی تردید

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) آڈیٹر جنرل آف پاکستان (اے جی پی) کے ترجمان نے میڈیا کے ایک حصے میں مختلف سرکاری اداروں میں آڈٹ کے حوالے سے اے جی پی کے مینڈیٹ کے بارے میں شائع ہونے والی خبروں کی تردید کی ہے۔ منگل کو جاری ایک بیان میں ترجمان نے کہا ہے کہ سرکاری شعبہ کی کمپنیوں اور اتھارٹیز کا آڈٹ آئین پاکستان کے آرٹیکل 170(2) کے تحت حاصل اختیار کے مطابق کیا جاتا ہے۔ آرٹیکل کے مطابق وفاقی و صوبائی حکومت اور ان کے ماتحت کسی اتھارٹی یا ادارے کا آڈٹ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کرے گا اور ایسے آڈٹ کی نوعیت کا تعین بھی اے جی پی ہی کرے گا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ رپورٹر نے اے جی پی آرڈیننس 2001ءاور کمپنیز ایکٹ 2017ءکی سیکشنز کا حوالہ دیا ہے جبکہ آئین کسی بھی دوسری قانونی دستاویز سے برتر ہے۔







