اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) وزیرمملکت برائے اطلاعات، نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تمام تر افواہوںکے باوجود پاکستان میں وقت پر سینیٹ الیکشن اور عام انتخابات ہوں گے، ملک میں جمہوریت اسی طرح مستحکم رہے گی، یہ چاہے کچھ کر لیں انتشار پھیلانے والی قوتوں کو عوام کبھی معاف نہیں کریں گے، ایک منتخب وزیر اعظم کو اقامے کی بنا …
وزیرمملکت برائے اطلاعات، نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) وزیرمملکت برائے اطلاعات، نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تمام تر افواہوںکے باوجود پاکستان میں وقت پر سینیٹ الیکشن اور عام انتخابات ہوں گے، ملک میں جمہوریت اسی طرح مستحکم رہے گی، یہ چاہے کچھ کر لیں انتشار پھیلانے والی قوتوں کو عوام کبھی معاف نہیں کریں گے، ایک منتخب وزیر اعظم کو اقامے کی بنا پر گھر بھیجا گیا اور جس کو سسلین مافیااور گاڈ فادر کہا وہ عدالتوں میں پیش ہو رہا ہے جبکہ ایک شخص کھلے عام منتخب وزیر اعظم، منتخب حکومت اور منتخب وزیر اعلی کو گرانے اور پورے ملک میں انتشار پھیلانے کی دھمکی دیتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہتا ہے کہ اگر استعفی نہ دیا تو میں استعفی لوں گا اور پورے ملک میں انتشار پھیلاﺅں گا اور اس کے بعد حکومت کو گراﺅں گا لیکن کوئی نوٹس نہیں لیا جاتا، وہ کونسی طاقتیں، نامعلوم مافیا اوگارڈ فادر ہیں جو اس طرح سے ان کو خاص مواقع پر کینیڈا سے بلاتے ہیں، بلوچستان میں حکومت گرانے کی کوشش کی جا رہی ہے، ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے تمام نقطوں کو عوام جوڑ کر سجھ سکتے ہیں کہ کہا ہو رہا ہے، ہماری حکومت نے گذشتہ چار سال میں کام کر کے دکھایا ہے، سابق وزیر اعظم ، وزیر اعلیٰ پنجاب اور موجودہ حکومت حب الوطنی سے ملک کے لئے کام کر رہے ہیں، گذشتہ چار سال کے دوران دہشت گردی کے خاتمہ، معیشت کی بحالی، انفراسٹرکچر، سروسز، تعلیم اور صحت سمیت تمام شعبوں میں ہم نے ڈلیور کیا ہے ۔








