محمد نواز شریف کا کمرہ عدالت میں صحافیوں سے دلچسپ مکالمہ

اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کا کمرہ عدالت میں صحافیوں سے دلچسپ مکالمہ ہوا ۔سابق وزیر اعظم نے احتساب عدالت میں پیشی کے دوران صحافیوں سے کہا کہ آپ قریب آ جائیں۔ کیس کی سماعت کے حوالے سے انہوں نے صحافیوں سے سوال پوچھا کہ کیا آپ کو کیس کی سمجھ آ رہی ہے؟ صحافیوں نے جواب دیا کہ زیادہ تر …

اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کا کمرہ عدالت میں صحافیوں سے دلچسپ مکالمہ ہوا ۔سابق وزیر اعظم نے احتساب عدالت میں پیشی کے دوران صحافیوں سے کہا کہ آپ قریب آ جائیں۔ کیس کی سماعت کے حوالے سے انہوں نے صحافیوں سے سوال پوچھا کہ کیا آپ کو کیس کی سمجھ آ رہی ہے؟ صحافیوں نے جواب دیا کہ زیادہ تر گواہوں کا جواب یہی ہے کہ ہم نے دستاویزات خود تیار نہیں کیں، گواہوں کا کہنا ہے کہ دستاویزات میں کوئی بے ضابطگی نہیں کی گئی جس پر سابق وزیر اؑعظم نے کہا کہ لیکن یہ باتیں میڈیا اور اخبارات میں پر کیوں نہیں آتیں ۔