موضوع فہم تعلیم کے لئے اردو انتہائی اہمیت کی حامل ہے، بلیغ الرحمان

اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ موضوع فہم تعلیم کے لئے اردو انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ وہ منگل کو یہاں کابینہ کمیٹی برائے نفاذ اردو کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر ہاﺅسنگ و ورکس اکرم خان درانی، وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اور وزیراعظم کے …

اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ موضوع فہم تعلیم کے لئے اردو انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ وہ منگل کو یہاں کابینہ کمیٹی برائے نفاذ اردو کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر ہاﺅسنگ و ورکس اکرم خان درانی، وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اور وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان صدیقی نے شرکت کی۔ اجلاس میں اردو کے فروغ کے لئے سات رکنی کمیٹی کی جانب سے تجویز کردہ درمیانی و طویل المدت اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اردو زبان کے سرکاری اور دیگر مقاصد کے لئے استعمال کے لئے مزید سفارشات دیں گئیں۔ چیئرمین نے ہدایت کی کہ وزیراعظم کے 6 جولائی 2015ءکے احکامات کے تحت اردو زبان کا سرکاری زبان کے طور پر فوری طور پر نفاذ یقینی بنایا جائے۔ سیکریٹری نیشنل ہسٹری اینڈ لٹریری ہیریٹیج ڈویژن عامر حسن، ادارہ برائے فروغ قومی زبان کے ڈائریکٹر جنرل افتخار عارف اور دیگر سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔