پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمن سفیر مارٹن کوبلر کی ملاقات

راولپنڈی ۔ 9 جنوری (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے ملاقات کی ،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ‘دوطرفہ تعلقات اور خطے کی سکیورٹی سے متعلق امور زیر غور آئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمن سفیر مارٹن کوبلر …

راولپنڈی ۔ 9 جنوری (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے ملاقات کی ،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ‘دوطرفہ تعلقات اور خطے کی سکیورٹی سے متعلق امور زیر غور آئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے میں امن و استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر جرمن سفیر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاک فوج کی کوششوں کو تسلیم کیا۔