قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ کا تہران میں سیکورٹی کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے علاقائی و بین لاقوامی قوتوں کے درمیان تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ علاقائی و عالمی قوتوں کو خطہ کی اقتصادی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کیلئے افغان تنازعہ کو حل کرنا ہو گا۔ منگل کو تہران میں دوسری سیکورٹی کانفرنس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے قومی …

اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے علاقائی و بین لاقوامی قوتوں کے درمیان تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ علاقائی و عالمی قوتوں کو خطہ کی اقتصادی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کیلئے افغان تنازعہ کو حل کرنا ہو گا۔ منگل کو تہران میں دوسری سیکورٹی کانفرنس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے قومی سلامتی کے مشیر نے خطہ کے سیکورٹی چیلنجوں بالخصو ص افغانستان کے دیرینہ تنازعہ سے متعلق پاکستان کے تناظر کو اجاگر کیا جس نے ہمسایہ ملکوں کیلئے مسائل پیدا کر رکھے ہیں اور خطے میں امن و استحکام کو خطرے سے دوچار کر رکھا ہے۔ ناصر جنجوعہ نے مغربی ایشیاءمیں بڑی طاقتوں سمیت خطے کو درپیش چیلنجوں، روس اور چین سے روابط بڑھانے اور افغانستان میں داعش کے قدم جمانے کے چیلنجوںکو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 60 ہزار سے زائد جانی قربانیاں دی ہیں جبکہ ملکی معیشت کو 120 ارب ڈالر سے زائد کا اقتصادی نقصان ہوا ہے۔