اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) خزانہ سے متعلق وزیراعظم کے مشیر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت امریکی تاجروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی، تیزی سے پھیلتی ہوئی معیشت پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے نئی راہیں کھول رہی ہے۔ انہوں نے یہ بات پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈیوڈ ہیل سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو یہاں ان …
خزانہ سے متعلق وزیراعظم کے مشیر مفتاح اسماعیل کی امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) خزانہ سے متعلق وزیراعظم کے مشیر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت امریکی تاجروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی، تیزی سے پھیلتی ہوئی معیشت پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے نئی راہیں کھول رہی ہے۔ انہوں نے یہ بات پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈیوڈ ہیل سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ بات چیت کے دوران پاک۔امریکہ اقتصادی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی سفیر نے مشیر خزانہ کو پاکستان کے دورہ پر آنے والے امریکی کاروباری وفد کے بارے میں آگاہ کیا۔ ڈیوڈ ہیل نے کہا کہ امریکی تاجر پاکستان میں وسیع تر کاروباری مواقع کا جائزہ لیں گے۔ مشیر خزانہ نے کہا کہ حکومت پاکستان غیر ملکی کاروباری وفود کی حوصلہ افزائی کرتی ہے اور امریکی تاجروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔







