وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز کی چینی وفد سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 9 جنوری وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان میں قومی معیشت کے مختلف شعبوں بشمول توانائی، انفراسٹرکچر، ٹرانسپورٹیشن، مواصلات اور زراعت میں سرمایہ کاری کے مواقع پائے جاتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات چین کے ایشیاءبھر میں صفِ اول کے سرمایہ کاری بینک سی آئی آئی ٹی آئی سی کے ذیلی ادارہ سی ایل ایس اے سے تعلق رکھنے والے چینی وفد …

اسلام آباد ۔ 9 جنوری وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان میں قومی معیشت کے مختلف شعبوں بشمول توانائی، انفراسٹرکچر، ٹرانسپورٹیشن، مواصلات اور زراعت میں سرمایہ کاری کے مواقع پائے جاتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات چین کے ایشیاءبھر میں صفِ اول کے سرمایہ کاری بینک سی آئی آئی ٹی آئی سی کے ذیلی ادارہ سی ایل ایس اے سے تعلق رکھنے والے چینی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جس نے سی ایل ایس اے کے چیئرمین کی قیادت میں وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز سے ملاقات کی۔ چین کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے دانیال عزیز نے وفد کو پاکستان میں بینکنگ کے شعبہ بشمول مالیات ، سکیورٹی مارکیٹ اور کیپٹل میں سرمایہ کاری کے مواقع بارے بتایا۔وفاقی وزیر برائے نجکاری نے کہا کہ گذشتہ 4سالوں کے دوران بڑے ایس او ایز اداروں کی نجکاری کی گئی ہے اور اس شعبہ کو ترجیح دینے کا کریڈٹ بھی نواز شریف کی بصیرت اندوز قیادت میں مسلم لیگ(ن)کی موجودہ حکومت کو جاتا ہے۔