اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کوئٹہ میں بم دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس اور شہید سکیورٹی اہلکاروں کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ منگل کو اپنے ایک بیان میں وزیرا عظم نے شہداءکے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلئے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ بزدلانہ کارروائیاں دہشت …
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی کوئٹہ میں بم دھماکہ کی مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کوئٹہ میں بم دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس اور شہید سکیورٹی اہلکاروں کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ منگل کو اپنے ایک بیان میں وزیرا عظم نے شہداءکے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلئے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف قومی عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔








