اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ ملک کے بعض علاقوں میں کم وولٹیج کا مسئلہ 31 مارچ تک ختم ہو جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ قائمہ کمیٹی کا اجلاس میاں طارق محمود کی زیر صدارت ہوا۔ انہوں نے …
ملک کے بعض علاقوں میں کم وولٹیج کا مسئلہ 31 مارچ تک ختم ہو جائے گا،وزیر مملکت عابد شیر علی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ ملک کے بعض علاقوں میں کم وولٹیج کا مسئلہ 31 مارچ تک ختم ہو جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ قائمہ کمیٹی کا اجلاس میاں طارق محمود کی زیر صدارت ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ بجلی کی تقسیم کے نظام کی بہتری اور نئے گرڈ سٹیشنز کے قیام کیلئے کام ہو رہا ہے جس سے کم وولٹیج کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کی زمینوں سے ہائی وولٹیج ٹرانسمیشن لائنیں گزرتی ہیں انہیں متعلقہ محکمہ کی طرف سے ادائیگیاں کی جاتی ہیں جبکہ بعض افراد رضا کارانہ طور پر بھی زمین دے دیتے ہیں۔ قائمہ کمیٹی کو ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے نمائندوں نے زائد بلنگ اور بجلی کی فراہمی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وفاقی وزیر برائے ہاﺅسنگ و تعمیرات اکرم خان درانی جو قائمہ کمیٹی کے رکن ہیں، نے کرک آئل فیلڈ میں چوری کے حوالہ سے ایف آئی اے اور نیب کی انکوائری کے نتائج سامنے لانے کی ضرورت پر زور دیا۔ کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں اس معاملہ پر ایف آئی اے اور نیب حکام کو بھی طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔







