راولپنڈی۔ 9 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے پوسٹل سروسز مولانا امیرزمان بخاری نے کہا ہے کہ پاکستا ن کو دھمکیا ں دینے والے سن لیں اپنی مقدس مٹی کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔اگر آزمائش کا وقت آیا توپگڑی اور داڑھی والے صف اول کا کردار ادا کریں گے۔پاکستان پوسٹ جلد ترقی کی منازل طے کرے گا۔ قادری الیون دھرنے دینے جارہے ہیں ،سب انتخابات رکوانا چاہتے ہیں۔ چاہتے …
پاکستا ن کو دھمکیا ں دینے والے سن لیں ہم اپنی مقدس مٹی کا دفاع کرنا جانتے ہیں،وفاقی وزیر امیرزمان

مزید خبریں
راولپنڈی۔ 9 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے پوسٹل سروسز مولانا امیرزمان بخاری نے کہا ہے کہ پاکستا ن کو دھمکیا ں دینے والے سن لیں اپنی مقدس مٹی کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔اگر آزمائش کا وقت آیا توپگڑی اور داڑھی والے صف اول کا کردار ادا کریں گے۔پاکستان پوسٹ جلد ترقی کی منازل طے کرے گا۔ قادری الیون دھرنے دینے جارہے ہیں ،سب انتخابات رکوانا چاہتے ہیں۔ چاہتے ہیں فاٹا اصلاحات ہوجائیں۔ کوئی نیا صوبہ بنانا ہے تو جرگے کی قراردار پر عمل کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ ڈاک راولپنڈی کے ملازمین میںموٹر سائیکل تقسےم کرنے کی تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر پوسٹل سروسز نے عمران خان کی شادی کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلام میں چار شادیاں سنت ہیں مگر عمران خان کی شادی پر جے آئی ٹی بننی چاہیئے۔







