اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی)الیکشن کمیشن نے چکوال سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 20 میں ضمنی انتخاب کے عبوری نتائج کا باضابطہ اعلان کردیا ہے جس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سلطان حیدر علی خان 75ہزار 934 ووٹ لے کر بھاری اکثریت سے کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مد مقابل تحریک انصاف کے امیدوار طارق محمود افضل 46ہزار 25 ووٹ لے کر …
الیکشن کمیشن نے چکوال کے حلقہ پی پی 20 میں ضمنی انتخاب کے عبوری نتائج کا باضابطہ اعلان کردیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی)الیکشن کمیشن نے چکوال سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 20 میں ضمنی انتخاب کے عبوری نتائج کا باضابطہ اعلان کردیا ہے جس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سلطان حیدر علی خان 75ہزار 934 ووٹ لے کر بھاری اکثریت سے کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مد مقابل تحریک انصاف کے امیدوار طارق محمود افضل 46ہزار 25 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے بدھ کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے موصول ہونے والے نتائج جاری کئے گئے جس کے مطابق حلقہ میں کل ووٹروں کی تعداد 2لاکھ 79ہزار 530 تھی جبکہ ڈالے گئے، ووٹوں کی تعداد ایک لاکھ 41ہزار 137تھی ۔








