اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے خزانہ و اقتصادی امور رانا محمد افضل خان سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سیّد المالکی نے ملاقات کی اور رواں ماہ 16 اور 17 تاریخ کو ہونے والے پاک۔سعودی مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس کی تیاریوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ پچھلے تین سال کے دوران پاکستان اور …
وزیر مملکت برائے خزانہ و اقتصادی امور رانا محمد افضل خان سے سعودی عرب کے سفیر کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے خزانہ و اقتصادی امور رانا محمد افضل خان سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سیّد المالکی نے ملاقات کی اور رواں ماہ 16 اور 17 تاریخ کو ہونے والے پاک۔سعودی مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس کی تیاریوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ پچھلے تین سال کے دوران پاکستان اور سعودی عرب نے بالخصوص ترقیاتی سرگرمیوں کے حوالہ سے اہم فیصلے کئے ہیں۔ سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان نے دور رس وژن 2030ءمرتب کیا ہے جس کا مقصد سعودی عرب کی سماجی و اقتصادی ترقی ہے۔








