گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ کا راولپنڈی میں پی ٹی ڈی سی کے زیر اہتما م سٹی ٹور بس سروس کے افتتاح کے موقع پر خطاب

راولپنڈی 10جنوری(اے پی پی )گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ جس ملک میں امن ہو وہیں سیاحت فروغ پاتی ہے،پاکستان میں دہشت گردی کی جنگ میں موثر حکومتی اقدامات،افواج پاکستان ،قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں ، سول سوسائٹی اور طلباءکی قربانیوں کے بعد امن قائم ہوا ،سیاحت کی عالمی رینکنگ میں پاکستان کی اگلے درجے پر ترقی قابل ستائش ہے ،ملک میں سیاحت کے فروغ …

راولپنڈی 10جنوری(اے پی پی )گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ جس ملک میں امن ہو وہیں سیاحت فروغ پاتی ہے،پاکستان میں دہشت گردی کی جنگ میں موثر حکومتی اقدامات،افواج پاکستان ،قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں ، سول سوسائٹی اور طلباءکی قربانیوں کے بعد امن قائم ہوا ،سیاحت کی عالمی رینکنگ میں پاکستان کی اگلے درجے پر ترقی قابل ستائش ہے ،ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے تمام تر اقدامات بروئے کا ر لائے جائیں ،پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں اور تما م سیاسی لیڈر محب وطن ہیں تو پھر جھگڑا کیسا، جھگڑا باری کا نہیں بلکہ خدمت کا ہو نا چاہیے ،خدمت کے لیے جذبے کا ہو نا ضروری ہے ،عہدے یا سیٹ کا ہونا ضروری نہیں ،عبدالستار ایدھی نے بغیر سیٹ اور بغیر عہدے کے خدمت انسانیت کی تابندہ مثال قائم کی ،پاکستان میں ترقی کی مثال دیکھنا ہو تو صرف 2013کا راولپنڈی اور 2018کا راولپنڈی دیکھ لیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے زیر اہتما م سٹی ٹور بس سروس کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔