اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی)صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر ریاست کے اندر سیاسی نظام کی بہتری ، گڈ گورننس کے فروغ ، میرٹ کی بنیاد پر تقرریوں اور تیز رفتاری سے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔ صدر نے ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر …
صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان سے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی)صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر ریاست کے اندر سیاسی نظام کی بہتری ، گڈ گورننس کے فروغ ، میرٹ کی بنیاد پر تقرریوں اور تیز رفتاری سے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔ صدر نے ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان سے ملاقات کے دوران کیا۔ دونوں راہنماﺅں نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تبادلہ خیال کیا اور حق خود ارادیت کے حصول کے لیے اجتماعی کوششوں کو تیز کرنے کا عزم کیا۔ صدر آزاد جموں وکشمیر نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں نسل پرستی کے علاوہ بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے ،جو کہ انسانیت کے خلاف جرائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لے۔








