قائم مقام سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کا مولانا شفیق الرحمن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) قائم مقام سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے خطیب ہزارہ مولانا شفیق الرحمن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے مرحوم کی دینی و علمی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ان کے انتقال سے ہزارہ ڈویژن ایک بڑے عالمی دین سے محروم ہو گیا ہے۔ …

اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) قائم مقام سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے خطیب ہزارہ مولانا شفیق الرحمن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے مرحوم کی دینی و علمی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ان کے انتقال سے ہزارہ ڈویژن ایک بڑے عالمی دین سے محروم ہو گیا ہے۔ انہوں نے اپنی ساری زندگی دین اسلام کی تبلیغ اور دین اسلام کی سربلندی کیلئے وقف کر رکھی تھی۔ انہوں نے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔