دہلی میں حضرت امیر خسروؒ کا سالانہ عرس،وزارت مذہبی امور نے شرکت کے خواہشمند پاکستانی زائرین سے 19 جنوری 2018ءتک درخواستیں طلب کر لیں، عرس کی تقریبات 28 جون تا 5 جولائی تک جاری رہیں گی

اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) وزارت مذہبی امور نے دہلی میں حضرت امیر خسروؒ کے سالانہ عرس میں شرکت کے خواہشمند پاکستانی زائرین سے 19 جنوری 2018ءتک درخواستیں طلب کر لی ہیں، عرس کی تقریبات 28 جون تا 5 جولائی تک جاری رہیں گی۔ درخواستوں کے ہمراہ وزارت کے نام ایک ہزار روپے (Rs.1000/-)کا ناقابلِ واپسی بینک ڈرافٹ لَف کرنا لازم ہے۔ عرس کی تقریبات 28 جون …

اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) وزارت مذہبی امور نے دہلی میں حضرت امیر خسروؒ کے سالانہ عرس میں شرکت کے خواہشمند پاکستانی زائرین سے 19 جنوری 2018ءتک درخواستیں طلب کر لی ہیں، عرس کی تقریبات 28 جون تا 5 جولائی تک جاری رہیں گی۔ درخواستوں کے ہمراہ وزارت کے نام ایک ہزار روپے (Rs.1000/-)کا ناقابلِ واپسی بینک ڈرافٹ لَف کرنا لازم ہے۔ عرس کی تقریبات 28 جون تا 5 جولائی 2018ءتک دہلی، بھارت میں جاری رہیں گی۔ وزارت کے مطابق 200 پاکستانی زائرین کو عرس میں شرکت کیلئے بھیجا جائے گا اگر درخواستیں زیادہ وصول ہوئیں تو 19 جنوری 2018ءکو دِن 11بجے وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی میں قرعہ اندازی کے ذریعے 200 زائرین کا چناﺅ کیا جائے گا۔ عرس سے متعلق دیگر تفصیلات/ہدایات درخواست فارم اوروزارت کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ پرانے فارموں پر بھیجی گئی درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی۔