نجی شعبہ کے تعاون کے بغیر کوئی منصوبہ کامیاب نہیں ہو سکتا، ذوالفقار احمد چیمہ

اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) قومی کمیشن برائے تکنیکی و پیشہ وارانہ تربیت (نیوٹیک) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ نے کہا ہے کہ نجی شعبہ کے تعاون کے بغیر کوئی بھی منصوبہ کامیاب نہیں ہو سکتا۔ ذوالفقار چیمہ نے سپورٹس ڈویلپمنٹ ٹریننگ سنٹر سیالکوٹ کا دورہ کیا۔ انہوں نے طلباءسے بات چیت کی اور تربیت سے متعلق سوالات کئے۔ اس موقع پر مقامی صنعتکار بھی موجود …

اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) قومی کمیشن برائے تکنیکی و پیشہ وارانہ تربیت (نیوٹیک) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ نے کہا ہے کہ نجی شعبہ کے تعاون کے بغیر کوئی بھی منصوبہ کامیاب نہیں ہو سکتا۔ ذوالفقار چیمہ نے سپورٹس ڈویلپمنٹ ٹریننگ سنٹر سیالکوٹ کا دورہ کیا۔ انہوں نے طلباءسے بات چیت کی اور تربیت سے متعلق سوالات کئے۔ اس موقع پر مقامی صنعتکار بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ نے کھیلوں کے سامان کی تیاری میں ایک مقام حاصل کیا ہے۔ ہمارا کھیلوں کا سامان دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے اور اس سے زرمبادلہ حاصل ہو رہا ہے۔