اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب)راولپنڈی /اسلام آباد بیورو کے ریجنل بورڈ کااجلاس نیب راولپنڈی میں ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی ناصر اقبال کی زیر صدارت ہوا ۔ اجلاس میں ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل اکاﺅنٹبیلٹی، ڈائریکٹرز، مختلف مقدمات کے تفتیشی افسران، لیگل کنسلٹنٹ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔ریجنل بورڈ نے فیڈرل ایمپلائز بینولینٹ گروپ انشور نس فنڈ زکے افسران اور دیگر کے خلاف …
ڈی جی نیب راولپنڈی ناصر اقبال کی زیر صدارت نیب راولپنڈی /اسلام آباد بیورو کے ریجنل بورڈ کااجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب)راولپنڈی /اسلام آباد بیورو کے ریجنل بورڈ کااجلاس نیب راولپنڈی میں ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی ناصر اقبال کی زیر صدارت ہوا ۔ اجلاس میں ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل اکاﺅنٹبیلٹی، ڈائریکٹرز، مختلف مقدمات کے تفتیشی افسران، لیگل کنسلٹنٹ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔ریجنل بورڈ نے فیڈرل ایمپلائز بینولینٹ گروپ انشور نس فنڈ زکے افسران اور دیگر کے خلاف بد عنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی سفارش کی ہے ۔ملزمان نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے مختلف غیر معروف کمپنیوں میں فنانس سرٹیفکیٹس کی مد میں غیر قانونی سرمایہ کاری کی ۔ جس سے قومی خزانے کو 738ملین روپے کا نقصان پہنچا ۔ مقدمے کو حتمی منظوری کےلئے نیب ہیڈ کوارٹر بھیجا جائیگا ۔ اجلاس میں سی ڈی اے کے افسران اور دیگر کے خلاف انکوائری کو انوسٹی گیشن میں تبدیل کر نے کی بھی سفارش کی گئی ہے ۔ ملزمان نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے کمر شل پلاٹ نمبر بیس سیکٹر ایف الیون ون اسلام آباد سے دستبرداری کو غیر قانونی طریقے سے دوبارہ بحال کیا جس سے قومی خزانے کو تین سو ملین روپے کا نقصان پہنچا ۔ ریجنل بورڈ نے ممبر گیس اوگرا اور دیگر کے خلاف اختیارات سے تجاوز کے ذریعے میسرز اینگرو ٹرمینل پاکستان کو ایل این جی ٹرمینل کنسٹرکشن لائسنس کا ٹھیکہ دینے کی شکایات کی جانچ پڑتال مزید تحقیقات کےلئے نیب کراچی کو بھیجنے کی منظوری دی کیونکہ نیب کراچی اس معاملے کی پہلے ہی اس کی تحقیقات کررہاہے ۔








