تمام ڈپٹی سیکرٹریز کو ماتحت سیکشنز کی کارکردگی رپورٹس اسٹبلیشمنٹ ڈویژن کو ارسال کرنے کی ہدایت

اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی)وفاقی حکومت نے وزارتوں ‘ڈویژنوں اور کارپوریشنز میں خدمات سرانجام دینے والے ڈپٹی سیکرٹریز کو ہدایات دیں ہیں کہ وہ ہر چھ ماہ بعد اپنے ماتحت سیکشنز کی کارکردگی کی انسپکشن کر کے رپورٹس اسٹبلیشمنٹ ڈویژنز کو ارسال کریں ۔بدھ کو اسٹبلیشمنٹ ڈویژن سے جاری سرکلر کے مطابق تمام ڈپٹی سیکرٹریز کو ہدایات دیں گئیں کہ وہ اپنے ماتحت سکیشنز کی ہر چھ …

اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی)وفاقی حکومت نے وزارتوں ‘ڈویژنوں اور کارپوریشنز میں خدمات سرانجام دینے والے ڈپٹی سیکرٹریز کو ہدایات دیں ہیں کہ وہ ہر چھ ماہ بعد اپنے ماتحت سیکشنز کی کارکردگی کی انسپکشن کر کے رپورٹس اسٹبلیشمنٹ ڈویژنز کو ارسال کریں ۔بدھ کو اسٹبلیشمنٹ ڈویژن سے جاری سرکلر کے مطابق تمام ڈپٹی سیکرٹریز کو ہدایات دیں گئیں کہ وہ اپنے ماتحت سکیشنز کی ہر چھ ماہ بعد انسپکشن کریں جبکہ سینئر افسران بشمول جوائنٹ سیکرٹریز سالانہ انسپکشن کرنے کے پابند ہونگے ۔انسپکشن میں تمام مجاز افسران رولز آف بزنس ‘سٹینڈنگ آرڑز ‘آفس ڈرائریکٹوز ‘ سکیورٹی انتظامات ‘آفس منیجمنٹ کے امور کا خاص خیال رکھنا ہوگا ۔