وفاقی وزیر داخلہ ، منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال کا آغا خان یونیورسٹی کی اقتصادی جائزہ رپورٹ کے اجراءکے موقع پر خطاب

اسلام آباد ۔ 11 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ، منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ نامساعد حالات اور دہشت گردی کے باوجود پاکستان آگے بڑھ رہا ہے ، رواں سال جی ڈی پی کی شرح 6فیصد تک لے جائیں گے، حکومت تعلیم کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، پاکستان 2025 ءتک دنیا کے ٹاپ 25 ترقی یافتہ ممالک میں شامل …

اسلام آباد ۔ 11 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ، منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ نامساعد حالات اور دہشت گردی کے باوجود پاکستان آگے بڑھ رہا ہے ، رواں سال جی ڈی پی کی شرح 6فیصد تک لے جائیں گے، حکومت تعلیم کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، پاکستان 2025 ءتک دنیا کے ٹاپ 25 ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہو جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز آغا خان یونیورسٹی کی اقتصادی جائزہ رپورٹ کے اجراءکے موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ میرے لیے فخر کی بات ہے کہ میں آغا خان یونیورسٹی ایکنومیک ایم پیکٹ پروگرام کا مہمان خصوصی ہوں، آغا خان یونیورسٹی ایک بہت بڑا ادارہ اور نام ہیں، ایسے سٹڈیز معاشرے کی ترقی اور معاشی استحکام کے لیے بہت اہم ہے، آغا خان یونیورسٹی کو میں مبارک باد پیش کرتا ہوں اس نے سٹڈی کو مکمل کیا، ہر ملک کے لیے ایکو سسٹم انتہائی اہم ہوتا ہیں، ہر یونیورسٹی کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے معاشرے کی ترقی کے لئے، آغا خان یونیورسٹی نے بہت بہتر انداز میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آغا خان یونیورسٹی نے صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ پورے دنیا میں کام کیا ہے، یونیورسٹی صرف تعلم کی لیے نہیں ریسرچ کے لیے بھی ہے، آغا خان یونیورسٹی نے پاکستان میں بہتر تعلیمی نظام پیدا کیا ہے۔