واشنگٹن ۔ 11 جنوری (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یو ٹرن لیتے ہوئے ماحولیات کے تحفظ کے عالمی معاہدے پیرس کلائمیٹ ڈیل کی حمایت کا عندیہ دیا ہے۔فرانسیسی خبر رساںادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ ماحول کے تحفظ کے عالمی معاہدے کے خلاف نہیں بلکہ جس انداز میں یہ معاہدہ کیا گیا اس …
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ماحولیات کے تحفظ کے عالمی معاہدے پیرس کلائمیٹ ڈیل کی حمایت کا عندیہ دیدیا

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 11 جنوری (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یو ٹرن لیتے ہوئے ماحولیات کے تحفظ کے عالمی معاہدے پیرس کلائمیٹ ڈیل کی حمایت کا عندیہ دیا ہے۔فرانسیسی خبر رساںادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ ماحول کے تحفظ کے عالمی معاہدے کے خلاف نہیں بلکہ جس انداز میں یہ معاہدہ کیا گیا اس کے خلاف ہیں ۔امریکی صدر نے کہا کہ ممکنہ طور پر وہ اس معاہدے میں شامل ہوسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی صدر 2015 ءمیں طے پانے والے اس معاہدے سے علیحدگی کا اعلان کرچکے ہیں۔اس معاہدے میں ماحول کو نقصان پہنچانے والی گیسوں کے اخراج کی حد مقرر کی گئی ہے۔








