پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کا نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو

اسلام آباد ۔ 11 جنوری(اے پی پی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل امن اور ترقی ہے، دہشت گردی کیخلاف جنگ مشکل مرحلہ تھا، خطے کے استحکام کیلئے افغانستان میں امن ضروری ہے، پاکستان کو غیر مستحکم کرنے میں بھارت کا کردار ہے، بلوچستان میں بدامنی پھیلانے کی کوششوں کا مقصد سی پیک کو ناکام بنانا …

اسلام آباد ۔ 11 جنوری(اے پی پی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل امن اور ترقی ہے، دہشت گردی کیخلاف جنگ مشکل مرحلہ تھا، خطے کے استحکام کیلئے افغانستان میں امن ضروری ہے، پاکستان کو غیر مستحکم کرنے میں بھارت کا کردار ہے، بلوچستان میں بدامنی پھیلانے کی کوششوں کا مقصد سی پیک کو ناکام بنانا ہے، نیشنل ایکشن پلان کے 20 نکات پر کام تیز کرنے کی ضرورت ہے، فاٹا کے قومی دھارے میں شامل ہونے سے وہاں کے عوام کو بہتر سہولیات مل سکیں گی، فاٹا کے عوام کی خواہش ہے کہ وہاں پر فوج موجود رہے، روس کے ساتھ دفاعی تعاون میں اضافہ ہوا ہے، بلوچستان میں ترقیاتی کاموں کے ذریعے احساس محرومی کا خاتمہ کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو نجی ٹی وی چینل سے انٹرویو میں کیا۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ قیام پاکستان سے اب تک چیلنجز کا سامنا کرتے رہے ہیں، پاکستان اب امن کی طرف جا رہا ہے، پاکستان کا مستقبل امن اور ترقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ مشکل مرحلہ تھا، پاکستانی قوم نے ثابت کیا ہم پرعزم قوم ہیں، پاک افغان سرحد پر 2 لاکھ فوج اس لئے تعینات کی گئی ہے کیونکہ سرحد پار سے خطرہ موجود ہے، اگر یہ خطرہ ختم ہو جائے تو سرحد پر فوج کم کر سکتے ہیں، افغانستان میں موجود خطرے سے پاکستان پر بھی اثرات پڑتے ہیں۔ دہشت گردی کیخلاف جنگ مشکل مرحلہ تھا۔