قصور جیسے واقعات پر سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی بجائے مل کر حکمت عملی بنانی چاہیے‘ وزیر مملکت محسن شاہ نواز رانجھا

اسلام آباد ۔ 12 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے نصاب میں بچوں سے زیادتی کی روک تھام اور آگاہی کے حوالے سے ابواب شامل کرنے ہونگے‘ قصور جیسے واقعات پر سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی بجائے مل کر حکمت عملی بنانی چاہیے‘ ایسے واقعات میں ملوث افراد کو چوکوں‘ چوراہوں میں سرعام پھانسی دی جانی چاہیے‘ ان کے خلاف آرٹیکل …

اسلام آباد ۔ 12 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے نصاب میں بچوں سے زیادتی کی روک تھام اور آگاہی کے حوالے سے ابواب شامل کرنے ہونگے‘ قصور جیسے واقعات پر سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی بجائے مل کر حکمت عملی بنانی چاہیے‘ ایسے واقعات میں ملوث افراد کو چوکوں‘ چوراہوں میں سرعام پھانسی دی جانی چاہیے‘ ان کے خلاف آرٹیکل 6 اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت کارروائی ہونی چاہیے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں سانحہ قصور پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے وزیر مملکت محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا کہ ہمیں اپنی بہتری کےلئے اپنے اپنے گریبان میں جھانکنا ہوگا، معاشرتی برائیاں کسی ایک علاقہ یا صوبے میں نہیں ہوتیں، قصور میں پہلے پیش آنے والے واقعات پر قانون سازی ہمارے دور میں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بچوں کے ساتھ زیادتی پر عمر قید کی سزا رکھی ہے تاہم دیکھنا ہے کہ کتنے ملزموں کو سزا دی گئی،