اومان میں پاکستان کے سفیر علی جاوید کی میزبانی میں پاکستان ہاﺅس میں تقریب

اسلام آباد ۔ 12جنوری (اے پی پی) اومان میں پاکستان کے سفیر علی جاوید نے سول سوسائٹیز ڈائیلاگ کی میزبانی کی جس کا آغاز 2016ءمیں پاکستان ہاﺅس میں کیا گیا تھا۔ تقریب میں ممتاز اومانی شخصیات کو پاکستان اور اومان کے مابین دوستانہ اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لئے کردار ادا کرنے پر سرٹیفیکیٹس دیئے گئے۔ پاکستانی سفیر علی جاوید نے اس موقع پر کہا کہ اسلامک سالیڈیریٹی میگزین …

اسلام آباد ۔ 12جنوری (اے پی پی) اومان میں پاکستان کے سفیر علی جاوید نے سول سوسائٹیز ڈائیلاگ کی میزبانی کی جس کا آغاز 2016ءمیں پاکستان ہاﺅس میں کیا گیا تھا۔ تقریب میں ممتاز اومانی شخصیات کو پاکستان اور اومان کے مابین دوستانہ اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لئے کردار ادا کرنے پر سرٹیفیکیٹس دیئے گئے۔ پاکستانی سفیر علی جاوید نے اس موقع پر کہا کہ اسلامک سالیڈیریٹی میگزین جس کا خصوصی ایڈیشن اومان کے قومی دن کے حوالے سے شائع کیا گیا تھا، کے لئے خدمات اور بہترین کردار ادا کرنے پر مہمانوں کے مشکور ہیں۔ انہوں نے میگزین کے ایڈیٹر امیر حمزہ کو سراہا جو مسقط میں مقیم پاکستانیوں میں ممتاز مقام کے حامل ہیں اور انہوں نے اومان کے قومی دن کے حوالے سے میگزین کا خصوصی ایڈیشن شائع کر کے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔