سری لنکن صدر متھری پالاسری سینا اور وفاقی وزیر تجارت محمد پرویز ملک نے کولمبو میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش کے تیسرے ایڈیشن کا افتتاح کیا

اسلام آباد ۔ 12 جنوری (اے پی پی) سری لنکا کے صدر ایچی متھری پالاسری سینا اور وفاقی وزیر تجارت محمد پرویز ملک نے سری لنکا میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر شاہد احمد حشمت کے ہمراہ دارالحکومت کولمبو میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش کے تیسرے ایڈیشن کا افتتاح کیا۔ نمائش کا انعقاد ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ( ٹی ڈی اے پی) نے سری لنکا میں پاکستانی ہائی کمشنر کے …

اسلام آباد ۔ 12 جنوری (اے پی پی) سری لنکا کے صدر ایچی متھری پالاسری سینا اور وفاقی وزیر تجارت محمد پرویز ملک نے سری لنکا میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر شاہد احمد حشمت کے ہمراہ دارالحکومت کولمبو میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش کے تیسرے ایڈیشن کا افتتاح کیا۔ نمائش کا انعقاد ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ( ٹی ڈی اے پی) نے سری لنکا میں پاکستانی ہائی کمشنر کے تعاون سے کیا ۔ نمائش میں پاکستان کی بڑی کمپنیاں اپنی مصنوعات کی نمائش کریں گی۔ نمائش میں انجینئرنگ مصنوعات، آٹو پارٹس ، زرعی مصنوعات، دستکاریاں، فارماسیوٹیکلز، کٹلری، فرنیچرز، کارپٹ، ماربل کی مصنوعات سمیت دیگر اشیاءو خدمات پیش کی جائیں گی۔ سری لنکا میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹرشاہد احمد حشمت نے افتتاحی کلمات میں کہاکہ نمائش کے انعقاد کا مقصد پاکستانی مصنوعات کا فروغ اور سری لنکا کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مضبوط کرنا جس سے دونوں ممالک کی تاجر برادری کو ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع ملے گا۔