اسلام آباد ۔ 12جنوری (اے پی پی)پاکستان نیٹ بال فیڈریشن (پی این ایف) مارچ میں سنگاپور کے خلاف شیڈول انٹرنیشنل یوتھ نیٹ بال سیریز کیلئے قومی ویمن ٹیم کے چناﺅ کے سلسلے میں دو روزہ ٹرائلز کا اہتمام کر رہی ہے، ٹرائلز (آج) ہفتہ کو پی ایس بی کوچنگ سینٹر کراچی میں شروع ہوں گے۔ پی این ایف کے ترجمان نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا …
سنگاپور کے خلاف انٹرنیشنل یوتھ نیٹ بال سیریز کیلئے قومی ویمن ٹیم کے چناﺅ کیلئے ٹرائلز (آج) ہوں گے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12جنوری (اے پی پی)پاکستان نیٹ بال فیڈریشن (پی این ایف) مارچ میں سنگاپور کے خلاف شیڈول انٹرنیشنل یوتھ نیٹ بال سیریز کیلئے قومی ویمن ٹیم کے چناﺅ کے سلسلے میں دو روزہ ٹرائلز کا اہتمام کر رہی ہے، ٹرائلز (آج) ہفتہ کو پی ایس بی کوچنگ سینٹر کراچی میں شروع ہوں گے۔ پی این ایف کے ترجمان نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ٹرائلز کے بعد باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا تاکہ ٹیم سنگاپور کے خلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے بہترین نتائج دے سکے۔








