رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میںخدمات کے شعبہ کی برآمدات کا حجم 2.1ارب ڈالرز تک بڑھ گیا

اسلام آباد ۔ 12جنوری (اے پی پی) خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں 12.3فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران شعبہ کی برآمدات کا حجم 2.1ارب ڈالرز تک بڑھ گیا ۔نومبر 2017ءکے دوران شعبہ کے تجارتی خسارہ میں 36.5فیصد یعنی 459ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ …

اسلام آباد ۔ 12جنوری (اے پی پی) خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں 12.3فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران شعبہ کی برآمدات کا حجم 2.1ارب ڈالرز تک بڑھ گیا ۔نومبر 2017ءکے دوران شعبہ کے تجارتی خسارہ میں 36.5فیصد یعنی 459ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق نومبر کے دوران شعبہ کی برآمدات میں 0.42فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ گزشتہ مالی سال کے دوران کے دوران خدمات کے شعبہ کی برآمدات میں 1.76فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا اور 5.55ارب ڈالرز کی برآمدات کی گئی تھی ۔