اسلام آباد ۔ 12 جنوری (اے پی پی) آزاد جموں کشمیر کی قانون سازاسمبلی ، حریت کانفرنس اورتمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں پر مشتمل 15 رکنی وفد نے قائد ایوان سینیٹ سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق سے پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی اور کشمیر کی اصل صورتحال بارے آگاہ کیا۔ کشمیر کے وفدنے قائد ایوان سینیٹ کو بتایا کہ وزیر اعظم پاکستان سمیت پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت سے …
سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق سے آزاد جموں کشمیر کی قانون سازاسمبلی ، حریت کانفرنس اورتمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں پر مشتمل 15 رکنی وفد کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 جنوری (اے پی پی) آزاد جموں کشمیر کی قانون سازاسمبلی ، حریت کانفرنس اورتمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں پر مشتمل 15 رکنی وفد نے قائد ایوان سینیٹ سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق سے پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی اور کشمیر کی اصل صورتحال بارے آگاہ کیا۔ کشمیر کے وفدنے قائد ایوان سینیٹ کو بتایا کہ وزیر اعظم پاکستان سمیت پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت سے اجتماعی ملاقاتیں کی جائیں گی اور آج کی ملاقات اس سلسلے کی پہلی کڑی ہے۔ وفد نے قائد ایوان سے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینٹ میں یوم یکجہتی کشمیر 5 فروی بھرپور طریقے سے منایا جائے اور قومی سطح پر کشمیر کے بارے میں ایک تھنک ٹینک ترتیب دیا جائے جو حکومت پاکستان، سیاسی جماعتوں اور پارلیمنٹ ہاوس کو کشمیر بارے رپورٹ پیش کرتا رہے۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے وفد کے تمام اراکین نے فرداًفرداً قائد ایوان سینٹ سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق کی کشمیریوں کے لیے جدوجہد آزادی کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر حمایت اور مسلسل نمائندگی کرنے پر خراج عقیدت بھی پیش کیا۔








