پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان، انڈیکس 461.56 پوائنٹس کی کمی سے 42933.72 پوائنٹس پر بند

کراچی ۔ 12 جنوری (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 461.56 پوائنٹس کی کمی سے 42933.72 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 99 ارب 46 کروڑ 8 لاکھ 58 ہزار 534 روپے کی کمی رہی جبکہ تجارتی حجم میں بھی 3 ارب 40 کروڑ 94 لاکھ 53 ہزار 96 روپے کی مندی رونماءہوئی۔ اسی طرح خرید …

کراچی ۔ 12 جنوری (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 461.56 پوائنٹس کی کمی سے 42933.72 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 99 ارب 46 کروڑ 8 لاکھ 58 ہزار 534 روپے کی کمی رہی جبکہ تجارتی حجم میں بھی 3 ارب 40 کروڑ 94 لاکھ 53 ہزار 96 روپے کی مندی رونماءہوئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں 8 کروڑ 7 لاکھ 77 ہزار 790 حصص کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 461.56 پوائنٹس کی کمی سے 42933.72 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 229.19 پوائنٹس کی مندی سے 21671.01 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مزیدبرآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 359.68 پوائنٹس کی کمی رونماءہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 969.69 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔