کراچی ۔ 12 جنوری (اے پی پی)انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر کم ہو گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن سے جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ روز انٹر بینک میں3پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید110.55روپے سے گھٹ کر110.52روپے اور قیمت فروخت110.65روپے سے گھٹ کر110.62روپے پر آگئی جبکہ …
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر کم ہو گئی

مزید خبریں
کراچی ۔ 12 جنوری (اے پی پی)انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر کم ہو گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن سے جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ روز انٹر بینک میں3پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید110.55روپے سے گھٹ کر110.52روپے اور قیمت فروخت110.65روپے سے گھٹ کر110.62روپے پر آگئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر10پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 111.70روپے سے بڑھ کر111.80روپے اور قیمت فروخت112.10روپے سے بڑھ کر112.20روپے ہو گئی ۔








