گوجرانوالہ۔12جنوری(اے پی پی )وفاقی وزیرقانون و انصاف محمود بشیرورک کا گکھڑ پہنچنے پر فقید المثال استقبال کیا گیا،مسلم لیگ ن کے حلقہ این اے97سے ن لیگی ایم این اے چوہدری محمود بشیر ورک کے وفاقی وزیرقانون و انصاف بننے کے بعد اپنے گھر وحلقہ، حتیٰ کہ اپنے آ بائی گاﺅں شہر گکھڑ منڈی پہنچنے پر ان کا فقیدالمثال استقبال کیا گیا،جہاں پر انہوں نے ممتاز ن لیگی گھرانے میر ہاﺅس …
وفاقی وزیرقانون و انصاف محمود بشیرورک کا اپنے آبائی شہر گکھڑ پہنچنے پر شاندار استقبال

مزید خبریں
گوجرانوالہ۔12جنوری(اے پی پی )وفاقی وزیرقانون و انصاف محمود بشیرورک کا گکھڑ پہنچنے پر فقید المثال استقبال کیا گیا،مسلم لیگ ن کے حلقہ این اے97سے ن لیگی ایم این اے چوہدری محمود بشیر ورک کے وفاقی وزیرقانون و انصاف بننے کے بعد اپنے گھر وحلقہ، حتیٰ کہ اپنے آ بائی گاﺅں شہر گکھڑ منڈی پہنچنے پر ان کا فقیدالمثال استقبال کیا گیا،جہاں پر انہوں نے ممتاز ن لیگی گھرانے میر ہاﺅس میں ن لیگی رہنماﺅںمیجر الطاف چیمہ ن لیگ کے ضلعی انفر میشن سیکرٹری شعیب الطاف چیمہ، عمر الطا ف چیمہ،میر مظہر بشیر ودیگر،ورکروں اور اپنے گاﺅں گکھڑ ابن والی کے معززین سے ملاقاتیں کیں،اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگی حکومت نے جتنا ریلیف عوام کو دیا ہے کوئی اور حکومت نہیں دے سکتی،جبکہ میرے پیش رو وزیرقانون بھی مجھ سے سینئر اور بہتر وزیر قانون تھے،پھر بھی ہم مل کر قانو نی پچیدگیوں سے فائدہ نہیں بلکہ عوام کو ریلیف دیں گے انہوں نے کہا کہ ن لیگی حکو مت ناصرف اپنی آئینی مدت پوری کرے گی بلکہ آمدہ جنر ل الیکشن میں اپنے مخالفین کی ضما نتیں بھی ضبط کروائے گی








