میلبورن۔ 14 جنوری (اے پی پی) جیسن روئے کی ریکارڈ ساز اننگز کی بدولت انگلینڈ نے عالمی چیمپئن آسٹریلیا کو پہلے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی، میزبان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، جواب میں انگلش ٹیم نے …
جیسن روئے کی ریکارڈ ساز 180 رنز کی اننگز، انگلینڈ نے عالمی چیمپئن آسٹریلیا کو پہلے ون ڈے میں 5 وکٹوں سے ہرا دیا

مزید خبریں
میلبورن۔ 14 جنوری (اے پی پی) جیسن روئے کی ریکارڈ ساز اننگز کی بدولت انگلینڈ نے عالمی چیمپئن آسٹریلیا کو پہلے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی، میزبان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، جواب میں انگلش ٹیم نے مطلوبہ ہدف 48.5 اوورز میں 5 وکٹوں پر حاصل کیا، جیسن روئے اور جوروٹ نے ڈٹ کر حریف باﺅلرز کا مقابلہ کیا، ان کے سامنے کینگروز باﺅلرز بالکل بے بس نظر آئے، دونوں بلے بازوں نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسری وکٹ میں 221 رنز کی شراکت جوڑ کینگروز کی جیت کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا، روئے نے غیرمعمولی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 180 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، اس کے ساتھ ہی وہ ملک کی طرف سے انفرادی طور پر بڑی ون ڈے اننگز کھیلنے والے بلے باز بھی بن گئے، روٹ نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا اور 91 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے، ایرون فنچ کی سنچری، سٹوئنس اور مچل مارش کی نصف سنچریاں رائیگاں گئیں، جیسن روئے کو عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔








