دوسرا ٹیسٹ، جنوبی افریقن ٹیم پہلی اننگز میں 335 رنز پر آﺅٹ

سنچورین ۔ 14 جنوری (اے پی پی)بھارت نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک اپنی پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنا لئے اور اسے میزبان ٹیم کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 152 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی 5 وکٹیں باقی ہیں، کپتان ویرات کوہلی پروٹیز باﺅلرز کے سامنے چٹان بن گئے، …

سنچورین ۔ 14 جنوری (اے پی پی)بھارت نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک اپنی پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنا لئے اور اسے میزبان ٹیم کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 152 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی 5 وکٹیں باقی ہیں، کپتان ویرات کوہلی پروٹیز باﺅلرز کے سامنے چٹان بن گئے، 85 رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں، ہرڈک پانڈیا 11 رنز بنا کر ان کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، قبل ازیں جنوبی افریقن ٹیم پہلی اننگز میں 335 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی تھی، کپتان فاف ڈوپلیسی 63 رنز بنا کر نمایاں رہے، ایشون نے 4 اور ایشانت شرما نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

مزید خبریں