لوانڈا ۔ 15 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ وانگ ای نے چین کی جانب سے مالیاتی وسائل کی فراہمی سے افریقی ممالک کے قرضوں میں اضافے کے دعویٰ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ نقطہ نظر کے چند مذموم مقاصد ہیں جو حقائق کے منافی ہے۔ انگولا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت لوانڈا میں انگولا کے وزیر خارجہ سے ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں …
چین پائیدار ترقی اور اقتصادی تنوع سے افریقی ممالک کو درپیش مسئلے کے حل کا حامی ہے، چینی وزیر خارجہ

مزید خبریں
لوانڈا ۔ 15 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ وانگ ای نے چین کی جانب سے مالیاتی وسائل کی فراہمی سے افریقی ممالک کے قرضوں میں اضافے کے دعویٰ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ نقطہ نظر کے چند مذموم مقاصد ہیں جو حقائق کے منافی ہے۔ انگولا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت لوانڈا میں انگولا کے وزیر خارجہ سے ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین کی جانب سے افریقی ممالک کے لیے مالیاتی حمایت کی فراہمی میں اضافہ ہوا ہے تاہم اس سارے عمل کے دوران چین ہمیشہ تین بنیادی اصولوں پر عمل پیرا رہا ہے۔ پہلا چین نے افریقی ممالک کے ترقیاتی تقاضوں کے مطابق مالیاتی وسائل فراہم کیے ہیں دوسرا چین کی جانب سے کوئی سیاسی شرائط عائد نہیں کی گئی ہیں اور تیسرا چین باہمی مفادات اور مشترکہ ترقی کے اصول پر عمل پیرا رہا ہے۔








