پاکستان اور بھارت نے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں اپنے میچز جیت لئے

آکلینڈ ۔ 16 جنوری (اے پی پی) پاکستان اور بھارت کی ٹیموں نے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں اپنے اپنے میچز جیت لئے۔ پاکستان کا مقابلہ آئرلینڈ کی انڈر 19 ٹیم سے تھا جس میں شاہین شاہ آفریدی کی تباہ کن باﺅلنگ کی بدولت پاکستان کی ٹیم نے آئرلینڈ کی ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکست دی جبکہ ایک اور میچ میں بھارت اور نیو پاپوا گنی …

آکلینڈ ۔ 16 جنوری (اے پی پی) پاکستان اور بھارت کی ٹیموں نے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں اپنے اپنے میچز جیت لئے۔ پاکستان کا مقابلہ آئرلینڈ کی انڈر 19 ٹیم سے تھا جس میں شاہین شاہ آفریدی کی تباہ کن باﺅلنگ کی بدولت پاکستان کی ٹیم نے آئرلینڈ کی ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکست دی جبکہ ایک اور میچ میں بھارت اور نیو پاپوا گنی کی ٹیمیں مد مقابل تھیں جس میں بھارتی ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیو پاپوا گنی کی ٹیم کو 10 وکٹون سے ہرا دیا۔ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی کی تباہ کن باﺅلنگ کی بدولت آئرلینڈ کی پوری ٹیم 28.5 اوورز میں 97 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

مزید خبریں