عجمان ۔ 18 جنوری (اے پی پی) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل(پی بی سی سی) کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے کہا ہے کہ بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم جب تک پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی تب تک پاکستانی بلائنڈ ٹیم بھی بھارت نہیں جائے گی۔ جمعرات کو عجمان میں ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم مشکل حالات میں بھی بھارت کے دورے کر …
بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم جب تک پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی تب تک پاکستان ٹیم بھی بھارت نہیں جائے گی

مزید خبریں
عجمان ۔ 18 جنوری (اے پی پی) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل(پی بی سی سی) کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے کہا ہے کہ بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم جب تک پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی تب تک پاکستانی بلائنڈ ٹیم بھی بھارت نہیں جائے گی۔ جمعرات کو عجمان میں ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم مشکل حالات میں بھی بھارت کے دورے کر چکی ہے اور گذشتہ سال ٹی20 بلائنڈ ورلڈ کپ میں بھی گئے تھے تاہم پاکستان میں ورلڈ کپ کے میچز اور فائنل میں انکار پر ہمیں بہت مایوسی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری قومی ٹیم بھارت کا دورہ کرچکی ہے اب دورے کی پہل بھارتی ٹیم نے کرنا ہے اگر ان کی ٹیم پاکستان کے دورے پر نہیں آئے گی تو پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم بھی بھارت کا دورہ نہیں کرے گی








