بچوں سے زیادتی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے کیسز کا ریکارڈ قومی اسمبلی کو مہیا کیا جائے، ڈپٹی سپیکر

اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے ہدایت کی ہے کہ ملک بھر میں بچوں سے زیادتی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے کیسز کا ریکارڈ قومی اسمبلی کو مہیا کیا جائے۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر خورشید شاہ نے کہا کہ پنجاب میں 1290 سے زائد 10 سال سے کم عمر بچے ایسے واقعات کا شکار ہوئے ہیں۔ …

اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے ہدایت کی ہے کہ ملک بھر میں بچوں سے زیادتی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے کیسز کا ریکارڈ قومی اسمبلی کو مہیا کیا جائے۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر خورشید شاہ نے کہا کہ پنجاب میں 1290 سے زائد 10 سال سے کم عمر بچے ایسے واقعات کا شکار ہوئے ہیں۔ صرف لاہور میں 107 ایسے واقعات ہوئے، ان میں11 افراد کو پکڑا گیا۔ سندھ میں واقعہ ہوا فوری کارروائی ہوئی، جرائم دنیا کے ہر ملک میں ہوتے ہیں، ہم صوبوں کے درمیان جرائم کا موازنہ نہیں کرنا چاہتے۔